روسی جنگی طیاروں کا شام میں حملوں کیلئے ایرانی فضائی حدود کا استعمال

165

اعلیٰ ایرانی فوجی افسر ایڈمرل علی شام خانی نے بتایا ہے کہ روسی جنگی طیارے شام کے باغیوں پر حملوں کے لیے ایرانی فضائی راستہ استعمال کر رہے ہیں۔

شام خانی نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس کو بتایا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے دفاعی تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی فضائی حدود کا استعمال انسدادِ دہشت گردی کے لیے دونوں ممالک کا ایک مشترکہ فیصلہ ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ روسی جنگی جہازوں کو تیل کی فراہمی یا زمین پر اترنے کی ضرورت ابھی تک پیش نہیں آئی۔ ایڈمرل شام خانی ایرانی ادارے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ہونے کے ساتھ ساتھ تہران حکومت کے روس کے ساتھ سکیورٹی اور عسکری اقدامات کے رابطہ کار بھی ہیں۔