کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 2.5ارب ڈالر تک اضافہ ممکن

210

آئندہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے ساماٰن کی برآمدات کو 2.5ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔

پاکستان سپورٹس گڈز مینو فیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شعبہ کی ترقی کیلئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے اور خصوصاً شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کیا جائے۔

ایسوسی ایشن کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت کو شعبہ میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرپرستی اور تعاون سے کھیلوں کے سامان کی موجودہ برآمدات 1.1ارب ڈالر کو پانچ سال کے عرصہ میں 2.5ارب ڈالر تک باآسانی بڑھایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے سامان کی تیاری اور برآمدات کے حوالے سے پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہے تاہم جدید تحقیق اور ترقی کے شعبہ میں حکومتی سرپرستی سے شعبہ کی کارکردگی میں مزید اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔