ہوائی میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوابہنے لگا

192

ہوائی کے نیشنل پارک میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوابہنے لگا،سمندرمیں70فٹ تک بہنے والے لاوے کی وجہ سے سیاحوں کو دور رہنے کی ہدایت کردی۔

امریکی ریاست ہوائی کے نیشنل پارک میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوا بہنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو ندی کی صورت میں سمندر میں بہہ رہا ہے۔ ہوائی میں واقع متحرک آتش فشاں کیلایوا سے لاوا انتہائی تیزی سے سمندر میں بہہ رہا ہے ۔احتیاطی تدابیر کی صورت میں کئے گئے فیصلے کے بعد سیاح ایک مقررہ فاصلے سے یہ نظارے دیکھنے پہنچ گئے ۔