صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان کی مزار قائد پر حاضری

178

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے بانی پاکستان قائد اعطم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے کر بھارتی مظالم فوری طور پر ختم کرائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہل کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں کیونکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔