چیچہ وطنی:مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر،دو افراد جاں بحق

126

چیچہ وطنی میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور نوجوان لڑکی شدیدزخمی ہوگئی۔

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ شرقی بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں مسافر بس نے موٹر سائیکل کو عقب سے کچل دیا،حادثہ کے نتیجہ میں گاؤں 95 ، پندرہ ایل میا ں چنوں کا رہائشی محمدافضل اور اسکی ہمشیرہ سکینہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 22 سال کی بھانجی سونیا شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیاگیا ہے۔ بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔