بی ایس ایف کا دو پاکستانی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

218

بھارتی سیکورٹی فورسز نے پاک بھارت سرحدی علاقے سے مبینہ طور پر 2مشتبہ پاکستانی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

اتوار کو بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست راجستھان اور بہار سے پولیس نے 2پاکستانی جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے ۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کرائم انٹیلی جنس پولیس نے راجستھان میں پاک بھارت سرحدی علاقے جیسلمیر سے مشتبہ پاکستانی جاسوس کو گرفتار کیا جبکہ دوسرے کو ریاست بہار کے علاقے بوجپور سے گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار افراد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی اپنے لوگوں کو گرفتارکرکے انھیں پاکستانی جاسوس قرار دیتا رہا ہے بعد میں بھارتی سیکورٹی اداروں کو اپنے دعوے جھوٹے ثابت ہونے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔