اسرائیل کی انہدام کی سیاست کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاجی مظاہرہ

220

اسرائیل میں مقیم فلسطینیوں نے عرب شہریوں کی رہائش کے علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے جاری انہدام کی سیاست کے خلاف احتجاج کیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کالینسیوا عوامی کمیٹی کی اپیل پر جنین ، نابلوس اور تل کریم کے اتصال کے مقام المثلث کے علاقے میں مظاہرہ کیا گیا جس میں اسرائیل کی طرف سے جاری ” انہدام کی سیاست ” کی مذمت کی گئی۔ مظاہرے میں فلسطینیوں کی زمینوں اور مکانات کے تحفظ کی اپیل کی گئی اور انہدام کی کاروائیوں کےخلاف نعرے لگائے گئے۔

میڈیا کے مطابق مظاہرین نے عرب شہریوں کے خلاف اسرائیل حکومت کے تحریکی رویے کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ بلا اجازت تعمیر کے دعوے کے ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے کالینسیوا میں مقیم فلسطینی کنبے کے گھر کو منہدم کرنے کا حکم دئیے جانے کے بعد کالینسیوا عوامی کمیٹی نے مظاہرے کی اپیل کی تھی۔