کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، 11 زخمی

193

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار شہید جبکہ 11 زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جبکہ بی ڈی ایس کا عملہ سریاب روڈ سے ملنے والے دھماکہ خیزمواد کو ناکارہ بنا رہا تھا ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔