وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں رمضان پیکج اور تین لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایل این جی کی قیمتوں کے فارمولے کی نظر ثانی شدہ سمری پر بھی غور ہوگا۔ درآمدی ایل این جی کی قیمت اور سپلائی کے میکنزم سمیت متعلقہ معاملات کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی چین کے پاکستان میں شروع ہونے والے منصوبوں کے لیے درآمد ہونے والے سامان اور مشینری پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کی منظوری دے سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں ڈاؤن سائزنگ ہوسکتی ہے