روس سے تعلق کا الزام ، ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مستعفی

153

روس سے تعلقات کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن مستعفی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مائیکل فلن جو کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر تعینات تھے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ سے دیا ۔ ؎

استعفے کا اعتراف کرتے ہوئے مائیکل فلن کا کہنا تھا کہ انہوں نے روسی سفیر سے فون پر بات چیت سے متعلق نامکمل معلومات نادانستہ طور پر نائب صدر اور دیگر حکام کو دیں ۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جوزف کیل لوگ کو قائم مقام قومی سلامتی مشیر نامزد کر دیا ہے جو جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔