روس کا شام میں ایک اور پولیس بٹالین تعینات کرنے کا اعلان

185

روس نے شام میں پولیس کی ایک اور بٹالین تعینات کرنے کا اعلان کردیا ۔ روس نے گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں بھی ایک دستہ حلب روانہ کیا تھا تاکہ حلب شہر کو دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں سے روکا جاسکے۔

انٹرنیشنل نیوز ایجنیسی کی رپورٹ کے مطابق روسی پولیس کے چیف کا کہنا ہے کہ ماسکو ملٹری پولیس کا ایک بٹالین دستہ شام بھیجے گا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار شام میں موجود روسی فضائیہ کی حفاظت پر مامور ہونگے۔

نیوز ایجنیسی کا کہنا ہے کہ شام بھیجے جانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے گزشتہ سال دسمبر میں حلب شہر کی امن وامان کی خاطر پولیس کے کئی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حلب شہر کی دہشت گردوں سے آزادی کے بعد دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیش نظر روس نے پولیس کے کئی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روس نے گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں بھی ایک دستہ حلب روانہ کیا تھا تاکہ حلب شہر کو دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں سے روکا جاسکے۔

یاد رہے کہ روسی صدر نے کچھ عرصہ پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حلب کی آزادی روس ، ایران اور بشاراسد کی مشترکہ کارروائی اور دہشت گردوں کے خلاف عزم کا نتیجہ ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ کی حکمت عملی کے پیش نظر شام میں جنگ بندی قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔