بھارتی سیکریٹری خارجہ کی پاکستان پر ہرزہ سرائی

220

بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی دہشتگردی کی فیکٹری بند کردینی چاہیے ،اس بار ے میں اب بین الاقومی تشویش بھی موجود ہے ، ماضی میں دہشتگردی کو ہمارا مسئلہ کے طور پر دیکھا گیا لیکن اب یہ ایک بڑا مسئلہ ہے ،چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے منعقدہ “سیاسی تبدیلی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال” کے موضوع پر گیٹ وے ڈائیلاگ ایونٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی دہشتگردی کی فیکٹری بند کرنے کی ضرورت ہے اس کے بار ے میں اب بین الاقومی تشویش بھی موجود ہے۔

ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک شاہد پاکستان اور دہشتگردی کے مسائل کے بار ے میں کھل کرنہیں کہہ سکتے لیکن انکے خدشات موجود ہیں۔اصل مسئلہ یہاں یہ ہے کہ کیا پاکستان واقعی ضروری اقدامات اٹھانے کو تیار ہے ۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کو ہمارا مسئلہ کے طور پر دیکھا گیا لیکن اب یہ ایک بڑا مسئلہ ہے ۔آج دہشتگردی پر بین الاقومی تشویش ہے۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت سارک کو نہیں چھوڑے گا لیکنسارک کے بے عمل ہونے کے بعد سے ہم علاقائی سالمیت کیلئے دیگر مواقع کی تلاش بھی جاری رکھیں گے ۔چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایس جے شنکر نے کہاکہ یہ موجود مسائل میں مددگا رثابت نہیں ہوگا اوراعتراف کیا کہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔