انقلاب بحرین کی چھٹی سالگرہ،ملک بھر میں مظاہرے،متعدد افراد زخمی

191

بحرین میں انقلاب کی سالگرہ کے موقعے پر عوام نے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا آغاز کیا۔ مظاہرین کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت نے طاقت کا استعمال کیا ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کے روز پورے بحرین میں ” عوام انقلاب ” کی سالگرہ منانے کے لئے عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکل آیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی متعصب اور نسل پرست حکومت نے پرامن مظاہروں کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جس کی وجہ سے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا آغاز ہوا ۔

13-behreen

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور جیلوں میں قید سیاسی رہنماؤں کی تصویریں اٹھائے ہوئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قید سیاسی رہنماؤں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

14-behreen

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 14 فروری کو ہر قسم کے حکومت مخالف مظاہروں کا سدباب کرنے کے لئے بحرینی سیکورٹی اہلکار نے مظاہروں کو روکنے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کی وجہ سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے ۔

16-behreen

واضح رہے کہ جہاں آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت انقلابی جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی غرض سے عام شہریوں پر مختلف قسم کے مظالم ڈھارہی ہے وہیں اسرائیلی فوج کے خصوصی دستے بحرینی پولیس کو تربیت اور سیکورٹی فرائض انجام دینے کیلئے منامہ پہنچ گئے ہیں۔