وزیراعظم کی نواسی کا نکاح مدینہ منورہ میں انجام پا گیا

359

وزیراعظم نواز شریف کی نواسی ماہ نور صفدر کا نکاح پاکستان میں ابوظہبی حکومت کے نمائندے چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر سے ساتھ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی نواسی ، کیپٹن صفدر اور مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کا نکاح ممتاز صنعت کار چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر سے انتہائی سادگی کے مدینہ منورہ میں انجام پا گیا ۔ نکاح کی رسم مسجد نبوی میں ادا کی گئی ۔ تقریب میں وزیراعظم نوازشریف سمیت دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم آج کل عمرے کی ادائیگی کے لئے اپنے اہل خانہ سمیت سعودی عرب میں ہیں ۔ نکاح کے موقع پر شرکاء نے جوڑے کے حق میں دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔