پابندی کے باوجود اس سال بھی غریبوں میں سامان تقسیم کیا جارہا ہے، الطاف حسین

252

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے پابندیوں کے باوجود ہر سال کی طرح اس سال بھی غریبوں میں سامان تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ کے کے ایف 20 سال سے عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔

کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت غریبوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا ہر سال غریبوں میں عیدی کے طور پر سامان تقسیم کیا جاتا ہے پابندی کے باوجود اس سال بھی بانٹا جائےگا ۔ کے کے ایف 20 سال سے عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ مگر پھر بھی زکوۃ اور فطرے کی رقم جمع کرنے پر پابندی لگا دی گئی ۔

الطاف حسین کا کہنا تھا ایم کیو ایم کو جب ماضی میں عوام کی خدمت کا موقع ملا تو کراچی اور حیدرآباد کی تقدیر بدل ڈالی کیونکہ ایم کیوایم خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا میں نے ہمیشہ معاف کرنے کا درس دیا، میرے کہنے پر مقتول کارکنوں کے گھر والوں نے صبر کیا، قسم کھاکر کہتا ہوں 1992 کے آپریشن میں حصہ لینے والے کسی پولیس افسر کو قتل کرنیکا حکم نہیں دیا، اگرکسی نے اپنے باپ یا بھائی کا انتقام لیا ہو تو اسکا مجھے علم نہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا جب ایم کیوایم کی تاریخ لکھی جائے گی تو پتا چلے گا ایم کیوایم واقعی میں کوئی جماعت تھی۔