گورنرسندھ نے کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کا ترمیمی آرڈیننس 2015 جاری کر دیا

266

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ترمیمی آرڈیننس 2015 جاری کردیا ۔ آرڈیننس کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹ بنانے والے کو 10 سال کی سزا دی جا سکے گی ۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ترمیمی آرڈیننس 2015 جاری کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہو گا ۔ آرڈیننس میں کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ ایکٹ 1996 کی دفعہ میں ایک نئے سیکشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے پانی چوروں ، غیرقانوی ہائیڈرینٹ اور غیرقانوی کنکشن کیخلاف کارروائی کر سکیں گے ۔ ترجمان کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹ بنانے والوں کو 10 سال کی سزا دی جا سکے گی۔