کینیڈا،پابندی کا شکار مسلم ممالک کے طلبا کو مفت داخلے کی پیش کش

204

 یونیورسٹی آف کیلگری نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر سے متاثرہ 7 ممالک کے طلباء کے لئے فیس داخلہ معاف کرنے کی پیش کش کی ہے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کا مقصد طلبا کو اعلیٰ تعلیم سے محروم رہنے سے بچانا ہے۔ اس رعایت سے نئے داخل ہونے والے طلباء کے ساتھ ساتھ وہ طلبا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو امریکی یونیورسٹیوں میں داخل ہیں اور اب اپنی نامکمل تعلیم کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔