افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال،دفترخارجہ کا افغان سفیر سے شدید احتجاج

200

دفتر خارجہ نے ایک روز قبل ہونے والے لاہور دھماکے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر افغانستان کے نائب سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے افغانستان کے نائب سفیر عبد الناصر کو طلب کیا۔ دفتر خارجہ نے لاہور دھماکے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جماعت الاحرار افغانستان سے سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ دفتر خارجہ نے پاکستان پر حملوں میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس بارے میں تمام معلومات فراہم کی ہیں پھر بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کیا جانا باعث تشویش ہے۔یاد رہے کہ 2 روز قبل لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔