غلنئی میں سیکورٹی فورسزکی بڑی کامیابی،5دہشتگرد ہلاک

209

مہمندایجنسی کے علاقے غلنئی میں سیکیورٹی فورسز  نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد ہلاک کردئیے۔

ترجمان ایف سی نے بتایاکہ غلنئی میں دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں5دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ہیں۔ترجمان فرنٹیئرکور نے مزیدبتایاکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افرادگرفتارکرلئے گئے ہیں۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیراتنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

اس سے قبل  صبح مہمند ایجنسی کے ہیڈکواٹرز غلنئی کے مین گیٹ پر خود کش دھماکے سے چار لیویز اہل کار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے، جب کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوسرے خودکش بمبار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔