بی سی بی نے یوسف پٹھان کو ہانگ کانگ لیگ میں شرکت سے روک دیا

168

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپنے فیصلے پر یو ٹرن لیتے ہوئے آل راﺅنڈر یوسف پٹھان کو آئندہ ماہ ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت سے روک دیا۔

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یوسف کو ہانگ کانگ لیگ کیلئے این او سی دینے کے بعد کئی دوسرے کھلاڑیوں نے بھی مختلف لیگز میں شرکت کیلئے رابطہ کیا اس لئے ہمیں یوسف کو ہانگ کانگ لیگ میں شرکت سے روکنا پڑا۔

واضح رہے کہ ایونٹ 8 سے 12 مارچ تک کھیلا جائے گا اور یوسف پٹھان نے کولون کین ٹنز سے معاہدہ کر رکھا ہے، بی سی سی آئی نے دو روز قبل ہی یوسف کو لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کیا تھا لیکن اب بورڈ نے یو ٹرن لیتے ہوئے انہیں لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔