فیفا کے سات گرفتار عہدیداران میں سے ایک امریکہ کے حوالے

240

سوئٹزر لینڈ میں بدعنوانیوں کے الزامات میں گرفتار فیفا کے سات عہدیداران میں سے ایک کو امریکہ کے حوالے کر دیا گیا۔

 ذرائع ابلاغ نے سوس وزارت انصاف کے حوالے سے بتایا کہ سوئٹزر لینڈ میں گرفتار فیفا کے سات عہدیداران میں سے ایک عہدیدار 15جولائی کو امریکہ کے حوالے کر دیا گیا۔ فیفا کے اس عہدیدار کو زیورچ میں امریکی پولیس کے 3اہلکاروں پر مشتمل اسکارٹ کے حوالے کیا گیا جو کہ اس عہدیدار کو نیویارک کی فلائٹ میں اپنے ہمراہ لے گئے۔