سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کراچی میں مکمل امن کےلئے سندھ اسمبلی سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کے لئے فوری بل پاس کرائے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ۔
دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار ڈنر میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ، صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل اور وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا آپریشن ضرب عضب میں فوجی قیادت اور جوانوں کو کردار قابل تحسین ہے ۔ سرحد پر بھارتی جارحیت کسی صورت قبول نہیں ۔ قوم دہشتگردی سمیت ہر قسم کی جنگ میں فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کراچی میں مکمل امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے سندھ اسملبی سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کے فوری بل پاس کرایا جائے۔