ف??رل ب? ا?ر?ا بلا? 9س? س?اس? جماعت ?ا ?ار?ن گرفتار،ب?ار? ?ت??ار برآمد

222

کراچی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں پولنگ سے چند گھنٹےقبل رینجرز نے فیڈرل بی ایریا بلاک9میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کرکے بھاری ہتھیار برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں پولنگ سے قبل صبح سویرے رینجرز نے فیڈرل بی ایریابلاک 9حسین آباد سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شخص کی شناخت عابد خان کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق ایم کیوایم سے بتایا جاتا ہے۔
ملزم کے قبضے سے 5ایس ایم جیز اور ایک ایل ایم جی سمیت متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔رینجرز نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔