چارسدہ:پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، ڈرائیورسمیت 5افرادزخمی

258

چارسدہ کے بازار شبقدر میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں ڈرائیور سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے ۔

چارسدہ کے بازار شبقدر میں شرپسندوں کی طرف سے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا ۔ حملے میں پولیس موبائل ڈرائیور اور پانچ شہری زخمی ہو گئے ۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے دستی بم حملہ بازار کی سیکورٹی پر معمول موبائل پر کیا گیا ۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔