عید کے تینوں دن سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی

461

 ایس ایس پی ساؤتھ فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو ساحل پر جانے کی اجازت ہوگی تاہم سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ فاروق اعوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کراچی کے باسی سمندر کنارے تفریح کے غرض سے جا سکتے ہیں جبکہ شہریوں کو ساحل سے آگے سمندری پانی میں ہرگز جانے کی اجازت نہیں دی جائی گی۔

 واضح رہے کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد تہواروں میں خاص طور پر تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں جبکہ عوام کی بڑی تعداد چھٹی کا دن ساحل پر گذارتی ہے۔