حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں کل یوم سیاہ منایا جایے گا اور وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔
کشمیر میڈیا سروسز کی رپورٹس کے مطابق حریت کانفرنس نے نیا احتجاجی کلینڈر جاری کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کے خلاف وادی بھر میں اٹھائیس فروری تک مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا۔
حریت رہنماں کی اپیل پر جمعے کے روز بھارتی فورسزکےہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے وادی میں یوم مزاحمت منایا جائے گا۔