کرپشن اور دہشت گردی قومی مسئلہ ہے ،سراج الحق

207

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہےکہ کرپشن کے نئے نئے طریقے ایجاد کئے گئے ہیں۔ کرپشن اور دہشت گردی قومی مسئلہ ہے۔

جمعرات کے روز پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ میں انصاف کی بات کرتا ہوں سیاست کی نہیں کرپٹ لوگوں نے کرپشن کے نئے نئے طریقے ایجاد کرلیے ہیں۔

سراج الحق کا کہناتھا کہ کرپشن اور دہشت گردی قومی مسئلہ ہے جب کہ عدالتی فیصلے  کے ذریعے کرپٹ نظام کا خاتمہ ہوگا اور پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کرپشن کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔