میکسیسکو میں گذشتہ سال سیاحوں کی ریکارڈ آمد

170

میکسیسکو میں گذشتہ سال سیاحوں کی ریکارڈ آمد رہی۔میکسیکن حکومت کے مطابق 2016 میں ملک میں سیر وتفریح اور کاروبار کے لئے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ریکارڈ 35 ملین رہی جو کہ سال 2015 کے مقابلے 9 فیصد زیادہ رہی۔

انھوں نے بتایا کہ سیاحوں کی آمد سے میکسیکو کو 19.5 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی جو کہ اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔یاد رہے کہ روزانہ 10 لاکھ افراد میکسیکو سے امریکا یا امریکا سے میکسیکو قانونی طریقے سے آتے اور جاتے ہیں ۔امریکی سرحد پر دیواروں کی تعمیر سے میکسیکو کے شعبہ سیاحت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔