لیگ میں کرپشن کھلاڑیوں کی انفرادی غلطی ہے،محمد حفیظ

161

سابق کپتان محمد حفیظ بھی پی ایس ایل فکسنگ پر بول پڑے۔ کہتے ہیں لیگ میں کرپشن کھلاڑیوں کی انفرادی غلطی ہے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔

سابق کپتان کے مطابق پی ایس ایل میں فکسنگ کھلاڑیوں کی انفرادی غلطی ہے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ سپر لیگ میں بیٹنگ فارم واپس لانے کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کرپشن مکمل طور پر ختم ہونی چاہئے۔ فکسر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا مشکل ہو جاتا ہے۔