دہشتگردی کا ناسور کسی ایک ملک کے خطرہ نہیں،چوہدری نثار

181

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہے ، دہشتگردی کا ناسور کسی ایک ملک کے لئے خطرہ نہیں ۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا ہے برطانیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی سیکورٹی سمیت مختلف امور میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقعے پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مستحکم تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کیا جائے ۔ باہمی تحفظات کا ازالہ اور مضبوط پارٹنرشپ کیلیے مل کر کام کیاجائے۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا ناسور کسی ایک ملک کے لیے خطرہ نہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل ہے، پاکستان دہشت گردی کاناسورجڑ سےاکھاڑنے کیلیےپرُعزم ہے، دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن کےلیےسنگین خطرہ ہے،ضروری ہےاس جنگ میں عالمی قوتیں ذمے داریوں کااحساس کریں۔

ملاقات کے موقعے پر برطانوی ہائی کمشنر نے حالیہ دھماکوں کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ۔ تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتےہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن تعاون جاری رہےگا۔