نوجوان کا گردہ نکالنے والے تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

228

سول جج جوڈیشل میجسٹریٹ ملک عمران نے نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کاگردہ نکالنے والے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

جمعرات کو پولیس نے دو ملزمان کو پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مذید تفتیش درکار ہے لہذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ملزمان نے شیخوپورہ کے نوجوان کو نوکری دینے کا جھانسہ دیکر بلایا اور پھر اس کا گردہ نکال لیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔