امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام

226

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدریں مستحکم رہیں جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم یورو کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔

جمعرات کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر برقرار رہے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 9 پیسے کی کمی رونماءہوئی تاہم یورو کی قدر میں 32 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر بند ہوئی۔

مزید برآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاﺅنڈ قیمت فروخت 131.74 روپے سے کم ہو کر 131.65 روپے اور قیمت خرید 128.61 روپے سے کم ہو کر 128.53 روپے رہ گئی تاہم یورو کی قیمت فروخت 111.82 روپے سے بڑھ کر 112.14 روپے اور قیمت خرید 109.17 روپے سے بڑھ کر 109.48 روپے ہو گئی۔