آواران میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،تین جوان شہید ، دو زخمی

226

آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن سمیت تین فوجی جوان شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن طہٰ سمیت تین فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ دو جوان زخمی ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے دیگر دو جوانوں میں سپاہی کامران ستی اور سپاہی مہتر جان شامل ہیں ۔ دھماکے کے فوری بعد پاک فوج کے جوانوں اور ایف سی نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شہید ہونے والے جوانوں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی قافلے معمول کے گشت پر تھا ۔