امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی سیہون دھماکے کی مذمت

168
Hafiz Naeem ur Rehman (file foto)

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں دھماکے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے دہشت گردی کی ا س کاروائی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پے در پے دہشت گردانہ کاروائیاں ملک کو کمزور اور غیر مستحکم کر نے کی کوشش اور حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ سہون کے اندر قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار اور غم زدہ ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔حافظ نعیم الرحمان نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لیے مغفرت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔