ب? قابو ?ر ? گ?رپر جاگرا، 7 افراد جا? بحق،11 زخم?

236

جھنگ میں حفاظتی بند کے مقام پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر رہائشی مکانات پر گرگیا، حادثے میں سات افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔

جھنگ سرگودھا ملتان روڈ پر حفاظتی بند کے مقام پر تیز رفتار ٹرک بے قابوہو کر سڑک سے نیچے آباد مکانات پر گرگیا۔حادثے میں سات بچے جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔ضلعی انتظامیہ نے حادثے کے فوری بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالے بچوں اور زخمی خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔