وینزویلا، مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ،16 افراد ہلاک

159

جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ریاست کارابوبو کی گگیو والینس پرانی ہائی وے پر پیش آیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ پر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔