کراچی کینگز کیخلاف کامیابی خودکش حملوں کے متاثرین کے نام، لاہور قلندرز

152

پاکستان سپر لیگ کی دوسری مہنگی ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے کراچی کنگز کیخلاف کامیابی کو ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والے خودکش حملوں کے متاثرین کے نام کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویتر پر اپنے پیغام میں فواد رانا کا کہنا تھا کہ ہم اس کامیابی کو لاہور،پشاور،مہمند ایجنسی اور سیہون شریف کے دھماکوں کے نام کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اونچا مقام عطا فرمائے۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے گذشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو سات رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل میں دوسری کامیابی اپنے نام کی تھی۔