خ?برا?جنس? ،بمبار? م?? 3خود?ش حمل? آورو? سم?ت20د?شتگرد ?لا?

232

خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 3خودکش حملہ آوروں سمیت 20دہشت گردمارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا اور بمباری کرکےاسلحے کا زخیرہ تباہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں 20دہشت گرد بھی مارے گئے جس میں 3خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔