جنرل راحیل شریف جوانوں کے ہمراہ وزیرستان میں عید منائیں گے، آئی ایس پی آر

221

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جوانوں کے ہمراہ وزیرستان میں عید منائیں گے ۔ اس سلسلے میں پاک آرمی کے سربراہ وزیرستان پہنچ چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل راحیل شریف عید کا تہوار شمالی وزیرستان میں موچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائیں گے جبکہ پاک آرمی چیف راحیل شریف فوجی سپاہیوں کے ہمراہ عید منانے کے لئے وزیرستان پہنچ چکے ہیں۔