فیس بک کی شدت پسندانہ مواد کے جائزہ کے لئے سافٹ وئیر کی تیاری

176

فیس بک نے ایک ایسے مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے جس کی مدد سے سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے شدت پسندانہ مواد کا جائزہ لیا جا سکے گا۔

مارک زکر برگ نے اپنے ایک خط میں منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت والا سافٹ ویئر ایلگوردمز دہشت گردی، تشدد، غنڈہ گردی جیسے مواد کی نشاندہی کر سکے گا اور اس سے خود کشیاں روکنے میں بھی مدد ملے گی۔بانی فیس بک نے کہا کہ اس قسم کے سافٹ ویئر کو مکمل طور پر تیار کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

فیس بک پر ہر روز اربوں کی تعداد میں مختلف طرح کے پیغامات اور تبصرے پوسٹ ہوتے ہیں اور ان کا جائزہ لینا تقریبا نا ممکن ہے۔ ہم ایک ایسے نظام پر تحقیق کر رہے ہیں جو یہ سمجھنے کے لیے پوسٹس کی تحریر پڑھ سکے اور تصاویر اور ویڈیوز دیکھ سکے کہ کہیں کچھ خطرناک تو نہیں ہو رہا ہے۔