ترک حکام نے تاریخی شہر استنبول کی ایک مشہور علامت تقسیم سکوائر کے علاقے میں ایک نئی مسجد کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ مسجد اپنے طرز تعمیر کی وجہ سے اس علاقے کی ایک نئی پہچان بن کر ابھرے گی۔ تقسیم سکوائر استنبول کے انتہائی پرہجوم کاروباری علاقے میں واقع ہے۔
استنبول کے میئر قادرتوپباس نے اس مسجد کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ اس عبادت گاہ کی تعمیر کے بعد کوئی بھی مسلمان سڑک پر نماز کی ادائیگی پر مجبور نہیں ہو گا۔2013ء میں اْس وقت کے وزیر اعظم اور موجودہ صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف مظاہروں کا مرکز بھی یہی مشہور چوک تھا۔ اب تک تقسیم سکوائر کے علاقے میں کوئی مسجد نہیں ہے۔