قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

169

ویسٹ انڈیز مارچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا، شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹی 20 ، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 31 مارچ اور دوسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 9 اپریل اور تیسرا 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22سے 26 اپریل تک کنگسٹن، دوسرا 30 اپریل سے 4 مئی تک برج ٹاؤن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 مئی تک روسو میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 15 سے 17 اپریل تک وارم اپ میچ کھیلے گی۔