زمبابوے اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

147

زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں افغانستان نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 21 فروری، چوتھا 24 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔