ہٹلر کا ذاتی سفری ٹیلی فون سیٹ نیلامی کیلئے پیش

211

امریکامیں سابق جرمن آمر ایڈولف ہٹلر کا ذاتی سفری ٹیلی فون سیٹ نیلامی کیلئے پیش کردیا گیا۔

امریکامیں سابق جرمن آمر ایڈولف ہٹلر کا ذاتی سفری ٹیلی فون سیٹ نیلامی کیلئے پیش کیا گیاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ کے ایک نیلام گھر نے ہٹلر کا ذاتی سرخ رنگ کا سیٹ نیلامی کیلئے پیش کیا ہے۔

نیلام گھر کے مطابق یہ فون ایک روسی آفیسر نے ہٹلر کے بنکر کے معائنہ کے دوران قبضے میں لے لیا تھا اوربعدازاں اسے امریکی فوج کے بریگڈئیر سر رالف رینڈر کے حوالے کیا۔نیلام گھر کے مطابق اس فون کی نیلامی 2لاکھ سے لیکر تین لاکھ ڈالر تک متوقع ہے۔ اس سیٹ پر نازی پارٹی کا لوگو بھی درج ہے۔