خام تیل کے نرخوں میں کمی

157

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی مستحکم شرح تبادلہ اور مقامی تیل کی پیداوار میں اضافہ ہے۔

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے وقفے سے قبل 16 سینٹ کم ہوکر 55.49 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 30 سینٹ (0.6 فیصد)کمی کے بعد 53.06 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ پیداوار میں اضافے اور بیرونی طلب میں کمی کا امکان ہے۔برسا ملائشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے مئی کیلئے سودے 2.4 فیصد کم ہوکر 2859 رنگٹ (624.33 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 80151 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔