پی ایس ایل:لاہورقلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 201رنز کا ہدف

195

پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن کے 11ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کو لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ لاہور قلندرز کی طرف سے جے جے رائے اور فاخر زمان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پراعتماد بیٹنگ کا آغاز 6.4 اوورز میں 77 رنز جمع کر دیئے اس موقعے پر جے جے رائے 27 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ لاہور قلندرز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمر اکمل تھے جنہوں نے 14 گیندوں پر 17 رنز بنائے ۔ لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ جلد ہی گر جب اسکور 123 تک پہنچا ۔ اس وقت ویل سیٹ بلے باز فاخر زمان 31 گیندوں پر 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد محمد رضوان اور ڈیل پورٹ نے کوئٹہ قلندرز کے باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور 20 اوورز کے اختتام پر اسکور کو 200 رنز پر پہنچا دیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 201 رنز کا ہدف دے دیا ۔ محمد رضوان 46 اور ڈیل پورٹ 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے حسن خان نے دو جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔