سوئی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2فراریوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
ایف سی ترجمان کے مطابق سوئی میں کالعدم تنظیم بی آر سے تعلق رکھنے والے 2فراریوں علی جان اور حاکم نے ایف سی کے اعلیٰ حکام کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں فراری کافی عرصے سے ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث تھے جبکہ ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،2ایس ایم جی اور راؤنڈ حکومت کے حوالے کر دیئے ہیں۔