وفاقی دارالحکومت میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا۔ شہر بھر کے 500 سے زائد چھوٹی بڑی مساجد، امام بارگاہوں اور اکادکا کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔
عیدالفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جبکہ ترنول، سیالہ، روات، بہارہ کہو، گولڑہ شریف اور لال مسجد، باءمسجد آئی ایٹ مرکز میں عید کے اجتماعات ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اس حوالہ سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کر رکھے ہیں اور عمومی طور پر کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات پر پابندی ہے لیکن اکادکا مقامات پر سخت سیکورٹی کے اندر کھلے مقامات پر بھی نماز عید ادا ہوگی۔