(اچھا بچہ انتخاب:(محمد مبشر کمال

87

نجمی ہے اچھا بچّہ
ہرگز نہیں ہے لڑتا
اچھی ہے اس کی عادت
کرتا نہیں شرارت
بنٹی، بلال، ہادی
اچھے ہیں اس کے ساتھی
رہتا ہے صاف ستھرا
بدلے ہے روز کپڑا
اسکول سے وہ آکر
پڑھتا ہے جی لگا کر
چھٹی کے وقت اکثر
کھیلے ہے گھر کے اندر
اپنے پرائے سب سے
ملتا ہے وہ ادب سے
سب سے کرو بَھلائی
ماں باپ نے سکھائی
ماں باپ کا بھرم وہ
رکھتا ہے ہر قدم وہ
ایسے فراغؔ بچّے
لگتے ہیں سب کو اچّھے
nn