میکسیکوسرحدپردیوارکی تعمیرجلدشروع کی جائےگی،صدرڈونلڈٹرمپ

211

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جلد میکسیکوکی سرحد پردیوارکی تعمیر کی جائے گی اور جرائم پیشہ تارکین وطن کی بےدخلی کاعمل شروع ہوچکاہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صدارتی عہدہ سنبھالنے کے صرف ایک ماہ بعد ہی نئے امریکی صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کیا جس پر انکا کہناتھا کہ امریکاکومحفوظ ترین ملک بنائیں گے۔ انکا کہنا تھا جرائم پیشہ تارکین وطن کا امریکا سے بے دخلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے سفری پابندی سےمتعلق جج کےفیصلےکاتمسخراڑاتے ہوئے کہا کہ میں نےفارن لابنگ پرتاحیات پابندی لگادی ہے۔ ٹرمب  نےجج کےریمارکس سےمتعلق لکھاہواصفحہ پڑھ کرہوامیں اڑادیا۔

امریکی صدر نے گزشتہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ اوباماکیئرتباہ کن تھا جب کہ ہم سستا ہیلتھ پروگرام لارہےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیاکاروباری ماحول اورہزاروں نئی ملازمتیں پیداکریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے ارادے کو دھراتے ہوئے کہا کہ میکسیکوسرحدپردیوارکی تعمیرجلدشروع کی جائےگی جب کہ شام اور دیگر علاقوں میں محفوظ پناہ گاہیں بنائی جائیں گی جس سے پناہ گزین اپنے علاقوں میں ہی رہیں گے۔